20 اپریل 2012 - 19:30

لبنان کے صدر میشل سلیمان نے کہا ہےکہ ایٹمی ہتھیار ایرانیوں کے دینی اور اخلاقی اصولوں سے منافات رکھتے ہیں۔

ابنا: صدر میشل سلیمان نے آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغرب کے ان الزامات کی طرف کہ ایران ایٹم بم بنارہا ہے اشارہ کیا اور کہا کہ ہم ایرانی حکام کی اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ ایران ایٹم بم نہیں بنا رہا ہے کیونکہ یہ ایٹم بم مسلمانوں کے دینی اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔

صدر میشل سلیمان نے حزب اللہ کے ہتھیار اور حکومت میں حزب اللہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سماجی ڈھانچے میں ایک بنیادی رکن ہے اور اس کا فطری نتیجہ یہ ہے کہ وہ حکومت میں بھی کردار ادا کرے۔

انہوں نے صہیونی ریاست کو لبنان میں دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں کی موجودگي کا سبب قراردیا۔ لبنانی صدر نے کہا کہ صہیونی ریاست نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود لبنانی اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔....... /169